حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 432 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 432

377 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے" کا ظہور حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے مبارک دور خلافت کا آغاز نہایت شاندار طریقے سے ہوا اور خلافت کے بالکل ابتدائی زمانہ میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۱۸۶۸ء کا ایک الہام ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " پہلی مرتبہ پورا ہوا۔ایک خطبہ جمعہ میں اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔" اللہ تعالیٰ کی بہت سی بشارتیں ایک لمبا عرصہ گزرنے اور منکرین کو ٹھٹھا اور استہزاء کر لینے کا موقعہ دینے کے بعد پوری ہوتی ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ إِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ مَا وَ عَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولَهُ إِلَّا غُرُورًا الاحزاب آیت (۱۳) (سورة یعنی جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہوتی ہے کہنے لگ گئے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا۔جب دیر ہو جاتی ہے تو یہ وسوسہ شیطان ان کے دل میں ڈال دیتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو ۱۸۶۸ء میں الہام ہوا کہ ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " اس پر جب ایک لمبا عرصہ گزر گیا اور اللہ تعالٰی نے اس کے پورے ہونے کے سامان پیدا نہ کئے تو دشمن نے ہر طرح سے اس کا مذاق اڑایا اور استہزاء کیا اور ٹھٹھا سے باتیں کیں۔تب قریباً ایک سو سال