حصارِ — Page 55
۵۵ بوڑھے ہو چکے ہیں الہندا عمر کے طبعی تقاضے کے پیش نظر (نعوذ باشد) طبیعت میں مومن اور منہ بہت بڑھ گئے ہیں۔اس ضمن میں بعض خطوط میں سے دو اقتباسات ملاحظہ فرمائیے :- خلیفہ صاحب کا تلون طبع بہت بڑھ گیا ہے اور عنقریب ایک نوٹس شائع کرنے والے ہیں۔جس سے اندیشہ بہت بڑے ابتلا کا ہے۔۔۔۔۔اگر ذرا بھی تخالف خلیفہ صاحب کی رائے سے ہو تو برافروختہ ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔سب حالات عرض کئے گئے مگر ان کا جوش فرونہ ہوا اور ایک اشتہار جاری کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں پہلے حضرت مولوی صاحب کی طبیعت میں مند اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ دوسرے کی سُن ہی نہیں سکتے۔وصیت کو پس پشت ڈال کر خدا کے فرستادہ کے کلام کی بے پرواہی کرتے ہوئے شخصی وجاہت اور حکومت ہی پیش نظر ہے بسلسلہ تباہ ہو تو ہو مگر اپنے منہ سے نکلی ہوئی بات نہ تلے۔وہ سلسلہ جو کہ حضرت اقدس کے ذریعہ بنا تھا اورجو کہ بڑھے گا ، وہ چند ایک اشخاص کی ذاتی رائے کی وجہ سے اب ایسا گرنے کو ہے کہ پھر ایک وقت کے بعد ہی سنبھلے تو سنبھلے بیات لے خط ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب بنام سید حامد علی شاہ صاحب سیالکوٹی ه خط ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب بنام سید حامد علی شاہ صاحب سیالکوٹی