حصارِ

by Other Authors

Page 24 of 72

حصارِ — Page 24

۲۴ ایمان نام ہے اس بات کا کہ خدا تعالٰی کے قائم کردہ نمائندہ کی زبان سے جو بھی آواز بلند ہو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہزار دفعہ کوئی شخص کہے کہ میں مسیح موعود پر ایمان لاتا ہوں۔ہزار دفعہ کوئی کہے کہ میں احمدیت پر ایمان رکھتا ہوں خدا کے حضور اس کے ان دعووں کی کوئی قیمت نہیں ہو گی جب تک وہ اس شخص کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہیں دیتا جس کے ذریعہ خدا اس زمانہ میں اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔جب تک جماعت کا ہر شخص اس کی اطاعت میں اپنی زندگی کا ہرلمحہ بہ نہیں کرتا اس وقت تک کسی قسم کی فضیلت اور بڑائی کا حقدار نہیں ہو سکتا ہے اسی طرح فرمایا :- الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۴۶ء مت) ا خلیفہ استاد ہے اور جماعت کا ہر فرد شاگرد۔ہو لفظ بھی خلیفہ کے منہ سے نکلے وہ عمل کیے بغیر نہیں چھوڑنا کے الفضل ۲ مارچ ۱۹۴۶ء ص۳) پس ایک مومن کے لیے اطاعت خلافت فرض اولین ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ نصیحت فرماتے ہیں :۔" اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے جس کو حقدار سمجھا خلیفہ بنا دیا۔جو اس کی مخالفت کرتا ہے وہ جھوٹا اور فاسق ہے فرشتے بن کر اطاعت و فرمانبرداری کرو۔ابلیس نہ بنو ( بدرم جولائی ۱۹۱۳)