حصارِ

by Other Authors

Page 61 of 72

حصارِ — Page 61

اُبھرسے تو پھر نظام خلافت پر حملہ کیا جائے ، ربوہ کو فوج کے ذریعہ ملیا میٹ کیا جائے اور وہاں خلافت کا نیا انتخاب نہ ہونے دیا جائے اور وہ انسٹی ٹیوشن ہی ختم کر دی جائے اس کے بعد دنیا میں کیا باقی رہ جاتا۔خُدا تعالیٰ کے اپنے کام ہوتے ہیں اور جن حالات میں اللہ تعالیٰ نے نکالا ہے یہ اس کے کاموں کا ہی ایک ثبوت ہے۔یہ میں نہیں کہتا کہ یہ ہو سکتا تھا۔ناممکن تھا کہ یہ ہوجا تا ورنہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر سے دنیا کا ایمان اٹھ جانا کہ خدا نے خود ایک نظام قائم کیا ہے۔خود اس کے ذریعہ ساری دنیا میں اسلام کے غلبہ کے منصوبے بنا رہا ہے اور پھر اس جماعت کے دل پر ہاتھ ڈالنے کی دشمن کو توفیق عطا فرما دئے جس جماعت کو اپنے دین کے احیاء کی خاطر قائم کیا ہے۔یہ تو ہو ہی نہیں سکتا تھا۔اسی لئے خدا تعالی نے یہ انتظام فرمایا کہ ایک تدبیر کو نا کام کر کے دشمن کی ہر پیر نا کام کر دی۔خدا تعالے کا اتنا بڑا احسان ہے کہ جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کتنے خوفناک نتائج سے اللہ تعالیٰ نے جماعت کو بچالیا، کتنی بڑی سازش کو کلیتہ نا کام کر دیا۔“ اند خطبه جمعه فرموده ۱۴ ۲۸ بمقام پیرس فرانس) دشمن کی یہ خوفناک سازش جو ایک حکومت کی تمام طاقت کو استعمال کر کے خلافت احمدیہ کو مثانے کے لئے تیار کی گئی تھی۔خدا تعالے کی تقدیر کے ساتھ مکرا کر پاش پاش ہو گئی اور تاریخ ضیافت شاہد ہے کہ ہر مخالفت جو خلافت کو تباہ کرنے کے لئے اٹھی ، خود اپنی موت آپ مر گئی۔اور جماعت کو ترقیات کے نئے سنگ میل مہیا کر گئی۔احمرار جب مخالفت کے لئے اُٹھے تو خدا تعالیٰ نے جماعت کو تحریک جدید کے عظیم الشان انعام سے نوانہ جس کے ذریعہ احمدیت بیرونی دنیا میں بڑی تیزی سے پھیلی۔اب پھر احرار نے سراٹھایا اور خلافت کو زائل کرنے کے لئے انتہائی اوچھے ہتھیاروں پر