حصارِ

by Other Authors

Page 60 of 72

حصارِ — Page 60

ہونا اور اپنے ویسے قابوکودینا، جذبات سے قابو کو دینا اور دماغی کیفیت سے بھی نظم و ضبط کے کنٹرول تار دینا یک طبعی بات تھی۔نامکن تھاکہ جماعت ایسی حالت میں کہ اُن کو پتہ ہے کہ خلیفہ وقت کلینہ ایک معصوم انسان ہے ان باتوں میں نہ ہماری جماعت کبھی پڑی ، نہ پڑ سکتی ہے۔اس پر ایک بھوٹا الزام لگا کر ایک بدکردار انسان نے اُسے موت کے گھاٹ اتارا ہے ناممکن تھا کہ جماعت اس کو برداشت کر سکتی جبکہ برداشت کرنے کے لئے ہو ذریعہ خدا تعالیٰ نے بخشا ہے ، خلافت، اُس کی رہنمائی سے محروم ہو۔اس صورت میں جماعت کا کوئی بھی رہی عمل ہو سکتا تھا جو اتنا بھیانک ہو سکتا تھا اور اتنے بھیانک نتائج تک پہنچ سکتا تھا کہ اس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے اور باوجود اس کے کہ ہمیں ان باتوں کا پہلے علم نہیں تھا جس رات یہ فیصلہ ہوا ہے اس رات خدا تعالیٰ نے مجھے اس بات کا اچانک علم دیا ہے اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایک بڑے زور سے یہ تحریک ڈالی کہ میں قدر جلد ہو اس ملک سے تمہارا نکلنا نظام خلافت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔تمہاری ذات کا کوئی سوال نہیں ہے۔ایک رات پہلے میں یہ عہد کر چکا تھا کہ خدا کی قسم کہ میں احمدیت کی خاطر جان دونگا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے روک نہیں سکے گی اور اس رات خدا تعالیٰ نے مجھے ایسی اطلاعات دیں کہ جن کے نتیجہ میں اچانک میرے دل کی کایا پلٹ گئی۔اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ جماعت کے خلاف کتنی خوفناک سازش ہے ، جسے ہر قیمت پر مجھے نا کام کرنا ہے اور وہ سازش یہ تھی کہ جب خلیفہ وقت کو قتل کیا جائے اور جماعت اس پر