حصارِ — Page 59
خلافت کا کوئی بدل ہی نہیں ہے ناممکن ہے کہ خلافت کی کوئی متبادل پینے ایسی ہو جو خلافت کی جگہ لے لے اور دل اسی طرح تسکین پائیں۔تو تین سال کا عرصہ جماعت سے خلافت کی علیحدگی اس حال میں کہ کوئی رابطہ نہ قائم رہ سکے۔یہ اتنی خوفناک سازش تھی کہ اگر خدانخواستہ یہ عمل میں آ جاتی تب آپ کو اندازہ ہوتا کہ کتنا بڑا حملہ جماعت کی مرکز تبیت پر کیا گیا ہے۔ساری دنیا کی جماعتیں بے قرار ہو جاتیں اور ان کی راہنمائی کرنے والا کوئی نہ رہتا کچھ مجھ نہ آتا کہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنا ہے اور پھر جذبات سے بے قابو ہوکرہ غیر ذمہ دارا نہ حرکتی بھی ہوسکتی تھیں۔جس طرح شد می نشتغل اور زخمی جذبات کو اللہ تعالیٰ نے مجھے سنبھالنے کی توفیق دی، خلیفہ وقت کی عدم موجودگی یا بے تعلقی کے نتیجہ میں تو ناممکن تھا کہ جماعت کو اس طرح کوئی سنبھال سکتا۔بعض لوگ مجھے خط لکھتے ہیں تو آپ تصور نہیں کر سکتے کہ اُن کا حال کیا ہے وہ اس وقت تڑپ رہے ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ خدا کی قسم ! اگر آپ کے ہاتھے پر ہم نے عہد نہ کیا ہوتا کہ ہم صبر دکھائیں گے۔خواہ ہمارے ٹکڑے ٹکڑے بھی کردیئے جاتے، ہمارے بیچتے ہمارے سامنے ذبح کر دیئے جاتے تب بھی ان ظالموں سے ہم ضرور بدلہ لیتے۔یہ حالت ہو میں جماعت کے اخلاص کی اور محبت کی اور عشق کی، اُسے خلافت کے سوا سبنھال ہی کوئی نہیں سکتا۔اس لئے یہ ایک نہایت خطرناک سازش تھی اور پھر اس کی اگلی کڑیاں تھیں ، جن لوگوں کو جھوٹ کی عادت ہو ا ظلم اور سفاکی کی عادت ہو ، افتراء پردازی کی عادت جو وہ کوئی بھی الزام لگا کر، کوئی بھی جھوٹ گھڑ کے پھیر خلیفہ کی زندگی پر بھی حملہ کر سکتے تھے اور اس صورت میں جماعت کا اٹھ کھڑے