ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 40 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 40

دو مسلمانوں کو قتل کر دیا۔کھجور کے درختوں کو آگ لگا دی کچھ جھونپڑیاں جلا دیں مگر جب علم ہوا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ پیچھا کرنے نکلے ہیں تو ایسا بھاگے ہیں کہ سامان بھی راستے میں پھینکتے گئے۔ان کے پھینکے ہوئے سامان میں زیادہ تر ستو تھے جسے عربی میں سویق کہتے ہیں۔اس لئے یہ غزوہ سویق کہلایا جو ذوالج سے میں پیش آیا۔بچہ۔ذوالج میں تو بڑی عید ہوتی ہے مسلمانوں نے عید کیسے منائی ؟ ماں۔آپ کو عید خوب یا درمتی ہے۔اس سال یعنی۔اذوا الجھ میں مسلمانوں نے پہلی عید الاضحیہ منائی۔عید کی نماز پڑھی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں جانور ذبح کئے۔آپ نے عید کے سارے مسائل سکھائے۔اس کے بعد ایک اور غزوہ ہوا۔بچہ۔یہ بھی آ کا واقعہ ہے ؟ ماں۔اندازے سے سہ کے آخر کا واقعہ ہے۔آپ کو بتایا تھا کہ مدینے کے یہودی قبائل بنو قینقاع، بنو نضیرا اور بنو قریظہ سے امن کا معاہدہ ہوا تھا مگر ان میں سے بنو قینقاع نے میدان بدر میں فتح اور اسلام کے پھیلتے ہوئے اثر سے حسد میں آکر اندر اندر فتنے پھیلانے شروع کر دیئے حتی کہ یہاں تک گستاخی کی کہ کہنے لگے بدر میں قریش کو ہرا کر خود کو کیا سمجھنے لگے ہیں۔ہم سے لڑیں تو پتہ چلے کتنے بہادر ہیں۔آپ نے اپنے