ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 92 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 92

۹۲ کو غور سے سنئے جو آپ نے حضرت عبد الرحمن یہ بن عوف کو روانہ کرتے وقت کہیں۔" اے ابن عوف اس جھنڈے کو لے لو اور پھر تم سب خدا کے رہتے ہیں جہاد کے لئے نکل جاؤ اور کفار کے ساتھ لڑو مگر دیکھنا کوئی پڑیانتی نہ کرنا اور نہ کوئی عہد شکنی کرنا اور نہ دشمن کے مردوں کے جسموں کو بگاڑنا اور نہ بچوں کو قتل کرتا۔یہ خدا کا حکم ہے اور اس کے نبی کی سنت» (ابن هشام جلد ۳ ص ۸۹۷۸) حضرت عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ سات سو مجاہد تھے۔دومتہ الجندل کے رئیس اصبح بن عمر کلبی اور اُن کی قوم کے بہت سے لوگ اسلام میں شامل ہو گئے۔بچہ۔اسلام کے پھیلنے اور یہودیوں کے مدینے سے نکل جانے سے سارا مدینہ اسلامی شهر بن گیا۔ماں۔بالکل۔اس اسلامی شہر میں تاجدار مدینہ پر نازہ وحی نازل ہوتی۔آپ قرآن پاک کی آیات سناتے اور اُن کے مطالب سمجھاتے۔اللہ پاک سے محبت کرنے والے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات کو غور سے سنتے اور ایک دوسرے سے پہلے عمل کرنے کی کوشش کرتے۔مگر جہاں تک خطرات کا تعلق تھا وہ تو کم نہ ہوئے۔یہودیوں نے مدینہ سے نکل کر اپنی سرگرمیوں اور سازشوں کا مرکز خیبر نامی مقام بنا لیا تھا۔ایک دفعہ تو شعبان ت ہجری میں حضرت علی قبیلہ بنو سعد اور اہل خیبر کو سزا دینے کے لئے گئے مگر وہ خبر ما کہ بھاگ کھڑے ہوئے۔دو یہودی سردار بے حد