ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 93 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 93

۹۳ خطر ناک تھے حبیبی بن اخطب تو بنو قریظہ کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا لیکن سلام بن الى المحقیق جو ابو رافع کے نام سے مشہور تھا بے حد خطرناک سازشی ذہن کا مالک تھا۔سنجد کے قبائل کا دورہ کر کے آخری معرکے لئے بہت بڑی فوج جمع کرنے لگا۔بچہ۔پھر بڑی جنگ ہوئی ہوگی اور بہت سے لوگ مارے گئے ہوں گے۔ماں۔یہی سوچ کے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منعد و صحابہ نے کی تجویز پر فیصلہ فرمایا کہ بہتر ہے فتنے کے بانی کو ہی ختم کر وا دیا جائے چنانچہ عبد اللہ بن عتیک نے کمال بہادری سے ابو رافع کو ختم کر دیا۔اس طرح ایک بڑا خطرہ مل گیا۔یہ شخص پیارے آقا کے لئے بڑی گندی زبان استعمال کرتا تھا۔بچہ۔اللہ پاک نے مزا بھی تو اچھی طرح دی۔ماں۔اللہ پاک اپنے پیارے کی عزت کا خود محافظ ہے۔اس سال رمضان میں مسلمانوں نے ایک نئی نماز پہلی دفعہ پڑھی۔ہوا یہ کہ بہت عرصے سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط کی صورت پیدا ہو گئی۔صحابہ نے آپ سے دُعا کی درخواست کی اس پر آپ صحابیہ کے ساتھ عید گاہ تشریف لے گئے اور بارش کے لئے دعا کی بارش کے لئے دعا کو دعائے استنفاء اور نمازہ کو نماز استسقاء کہتے ہیں۔اللہ پاک نے آپ کی دُعاسنی اور خوب بارش ہوئی۔اب اُدھر یہودیوں کی سنو ابو رافع توختم ہوا مگر ایک وایسا ہی خطرناک سازشی اسیرین رزام سردار بنا اور ناپاک منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوششیں شروع کردیں۔آپ نہیں چاہتے تھے کہ جنگ ہو آپ نے عبد اللہ بن رواحہ کی سرکر دگی