ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 110 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 110

١١٠ بچہ۔اب آپ شہ کے واقعات شروع کر رہی ہیں۔بان ماں۔جی بیٹیالہ ہجری کی ایک اہم بات بتا کہ آگے جاتے ہیں۔دو شدید دشمنان دین خالد بن ولید اور عمرو بن العاص نے اسلام قبول کر لیا۔دونوں نڈر، بہادر اور جنگی طریقوں کے ماہر تھے۔اسلام قبول کر کے اپنی صلاحیتیں اسلام کے لئے وقف کر دیں حضرت خالد بن ولید نے ایران اور حضرت عمر بن العاص نے مصر فتح کیا۔مکہ والوں کی طرف سے خطرہ کچھ کم ہوا تو آپ کی توجہ اسلام کے دشمنوں کے دوسرے بڑے مرکز کی طرف ہوئی یہ جگہ خیبر تھی خیبر کا لفظی مطلب قلعہ ہے خیر مدینے سے تقریباً ۲۰۰ میل کے فاصلے پر ہے۔مدینے سے نکالے جانے والے قبائل خیبر میں آباد ہو گئے تھے۔اس طرح یہ علاقہ مخالفین کا گڑھ بن گیا تھا۔مدینے کے منافقین ان کو مسلمانوں کی خبریں پہنچاتے رہتے۔چنانچہ عبد اللہ بن ابی نے کہلا بھیجا کہ مسلمان خیبر پہ حملہ کرنا چاہتے ہیں۔جس سے اُن میں غصہ پھیل گیا۔اور شرارتوں میں اضافہ ہو گیا۔محرم شتر میں یہ درد ناک واقعہ ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جانوروں کی چراگاہ ذی قرو پر قبیلہ غطفان کے چند آدمیوں نے حملہ کر دیا۔بہیں اُونٹ پکڑ کر لے گئے حضرت ابوذر کے بیٹے کو جو اُس کے رکھوالے تھے قتل کر دیا اور اُن کی بیوی کو گرفتار کر کے لے گئے حضرت سلمہ بن اکوع نے جوابی حملہ کر کے جانور چھڑالئے ( بخاری ومسلم ) اس واقعے کے صرف تین دن بعد خیبر کا واقعہ ہوا۔آپ نے جوابی کارروائی