ہجرت سے وصال تک — Page 107
1۔6 نا جون شاہ کو بھجوائے گئے۔(تفسیر کبیر جلد دوم ص) میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بے مانگے رحم کرنے والا اور اعمال کا بہترین بدلہ دینے والا ہے۔یہ خط خدا کے رسول محمدؐ کی طرف سے فارس کے رئیس کسری کے نام ہے سلامتی ہو اس شخص پر جو ہدایت کو قبول کرتا ہے۔اور خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاتا ہے اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی شریک ہے اور وہ اس بات کی بھی گواہی دیتا ہے کہ محمد خدا کا بندہ اور اس کا رسول ہے۔اس رئیس فارسی ! میں آپ کو خدا کی دعوت کی طرف بلانا ہوں۔کیونکہ میں سب انسانوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں تا کہ میں ہر زندہ انسان کو ہوشیار کر دوں اور نا انکار کرنے والوں پہ خدا کا فیصلہ واجب ہو جائے۔اسے رئیس فارسی ! آپ اسلام قبول کریں کیونکہ اب آپ کے لئے صرف اسی میں سلامتی کا رستہ ہے اگر آپ رو گردانی کریں گے تو یاد رکھیں کہ اس صورت میں آپ کے اپنے گناہ کے علاوہ آپ کی مجوس رعایا کا گناہ بھی آپ کی گردن پر ہو گا۔“ آپ نے ایسے مضامین پر شمل خطوط اس تفصیل سے بھیجے۔روما کے بادشاہ ہر قل کے نام خط وحید بن خلیفہ انگلی کے ہاتھ بھجوایا۔ایران کے بادشاہ کسری خسرود کے نام خط عبداللہ بن حذافہ سہمی کے ہاتھ بھجوایا۔