ہجرت سے وصال تک — Page 10
شدید سردی ؟ ماں۔جی ہاں ! سکتے جیسا ہی موسم تھا مگر مدینہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں میں گھرا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے بارش نسبتا زیادہ ہوتی ہے۔دوسرے اس کی زمین سکتے کی طرح پتھر ہی نہیں بلکہ ہموار ہے اس لئے کھیتی باڑی کے لئے اچھی ہے۔جس زمانے کی ہم بات کر رہے ہیں۔مدینہ کے لوگ زیادہ تم زراعت پیشہ تھے۔یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ پہلے مدینہ کا نام یثرب تھا۔آپ مدینہ آئے تو مدینہ الرسول کہلانے لگا یعینی رسول کا شہر۔پھر زیادہ دفعہ بولنے سے چھوٹا نام مدینہ مشہور ہو گیا۔مدینے میں جو تو میں آباد تھیں۔وہ آپس میں مل جل کر نہیں رہتی تھیں بلکہ اپنے اپنے بڑے بڑے قلعے بنائے ہوئے تھے۔ہر قبیلے کا الگ قلعہ تھا۔ہر قبیلے کا ایک سردار ہوتا تھا سردار کو نہیں کہتے تھے ایسے نظام کو قبائلی نظام کہتے ہیں۔بچہ۔مدینہ کے کچھ مشہور قبیلوں کے نام بتائیے۔ماں۔ابتدائی طور پر اس علاقے میں یہودیوں کے بڑے بڑے قبیلے بنو قینقاع بنو نظیر اور بنو قریضیہ آباد تھے پھر یمین کے علاقے سے دو قبیلے اوس اور خزرج یہاں آکر آباد ہو گئے۔جن دنوں میں مکہ میں پیارے آقا نے نبوت کا دعویٰ کیا۔مدینہ میں ان قبیلوں میں زبر دست جنگ ہو رہی تھی جس کا نام جنگ بعاث ہے۔اس جنگ میں اتنے آدمی مارے گئے کہ لوگ تنگ آگئے اس حالت کو دیکھ کر خزرج قبیلہ کے ایک