ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 41 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 41

۴۱ طریق کے مطابق انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر جب اندازہ ہو گیا کہ اُن پر تو جنگ کا بھوت سوار ہے تو صحابہ کرام کی ایک جماعت لے کر گئے وہ قلعہ بند ہو کر بیٹھ گئے۔پندرہ دن کے بعد شکست تسلیم کرلی۔اُن اُن کا قصور اتنا بڑا تھا کہ آپ نے انہیں اپنے بیوی بچوں اور جانوروں کے ساتھ مدینے سے نکل جانے کا حکم دیا۔یہ سترا تو آپ نے دی اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سزا ملی کہ اُن میں کوئی ایسی بیماری پھوٹ پڑی جس سے سارا قبیلہ ہی ختم ہو گیا (زرقانی جلد ا ص ۲۵) اس سال کے آخر میں آپ نے مسلمانوں کے لئے ایک قبرستان جنت البقیع کے نام سے تجویز فرمایا جس میں سب سے پہلے دفن ہونے والے حضرت عثمان بن مظعون تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن سے اتنا پیار تھا کہ کبھی کبھی جنت البقیع جاکر ان کے لئے دعا کیا کرتے تھے (اسد الغابہ) تا بینا تھے آپ نے ایک دفعہ اپنے بعد انہیں مدینے میں امیر بھی مقرر فرمایا تھا۔ماں۔بالکل ٹھیک۔بنو قینقاع کی طرح دوسرے قبائل بھی اسلام اور بائی اسلام کے خلاف منصوبوں میں مصروف رہتے چنانچہ بنو غطفان کے بعض قبائل جون جولائی میں نجد کے مقام ذی امر میں مدینہ پر حملہ کی بہت سے جمع ہوئے۔آپ کو علم ہوا تو ساڑھے چار سو صحابہ کرام کی فوج لے کہ محرم کے آخر یا صفر کے شروع میں مدینے سے ذی امر تشریف لے گئے مگر شرپسند پہاڑیوں میں چھپ گئے اس طرح خطرہ ٹل گیا۔