ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 14 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 14

رہی تھیں۔طلع البدر علينا من ثنيات الوداع وَجَبَ الشكر علينا ما دعا الله داع آج ہم پر کوہ وداع کی گھاٹیوں سے چودھویں کے چاند نے طلوع کیا ہے اس لئے ہم پر ہمیشہ کے لئے شکر واجب ہو گیا ہے۔بنو نجار کے محلے میں پہنچ کہ آپ نے اپنی اونٹنی کی باگیں ڈھیلی چھوڑ دیں۔اونٹنی آہستہ آہستہ چلتی ہوئی حضرت ابو ایوب انصاری کے مکان کے پاس بیٹھ گئی۔آپ نے اس کو اللہ تعالیٰ کی منشا سمجھا اس لئے وہیں قیام فرمایا۔بلکہ جب تک مسجد نبوی اور اس کے ساتھ حجرے تعمیر نہیں ہوئے۔آپ نے وہیں قیام فرمایا۔یہ عرصہ کم وبیش سات مہینے بنتا ہے بچھ۔بہت دلچسپ حالات ہیں۔مان۔ایک مزے کی بات اور تناؤں ایک خاتون جن کا نام ام سلیم تھا۔اپنے دس سال کے بچے انس بن مالک کو لے کر آپؐ کی خدمت نہیں حاضر ہوئیں اور اپنا بچہ آپؐ کی خدمت کے لئے پیش کر دیا۔اس بچے نے اپنی ساری عمر آپ کی خدمت میں گزار دی۔بہت دعائیں لیں آپ ان کا نام حدیث کی کتابوں میں بہت دفعہ پڑھیں گے۔بچہ۔مدینہ میں بھی مسجد تعمیر فرمائی۔ماں۔جی بیچے جیس طرح قبا میں سب سے پہلے مسجد تعمیر کی تھی اسی طرح مدینہ میں بھی پہلا کام اللہ کے گھر کی تعمیری متھا حضرت ابوایوب انصاری