ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 15 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 15

۱۵ کے گھر کے سامنے زمین کا ایک خالی ٹکڑا تھا وہ زمین دو تیم بچوں پہل اور سہیل کی تھی۔آپ نے وہ زمین قیمت دے کہ خرید لی اور اپنے مبارک ہاتھوں سے مسجد کی بنیاد رکھی۔سب نے مل کر مزدوروں اور معماروں کی طرح کام کیا مسجد کی چھت پر کھجور کے تنے اور پتے ڈالے گئے۔اس چھت میں سے بارش کے دنوں میں پانی ٹپکتا تھا جس سے مسجد کا کچا فرش کیچڑ کیچڑ ہو جانا۔چھت کے سہارے کے لئے کھجور کے تنے بطور سنتون استعمال ہوئے۔انہیں میں سے ایک تنے سے ٹیک لگا کر آپ خطبہ ارشاد فرماتے مسجد کے ساتھ ایک چھت دار چبوترہ بھی تعمیر کیا گیا جسے صفہ کہتے۔اس چھونرے پر وہ احباب رہتے تھے جو دین کا علم سیکھتے تھے۔ان کو اصحاب الصفہ کہتے تھے۔(خلاصہ صحیح بخاری جلدا مث ۵۵) بچہ۔پیارے آقا کا مکان بھی بنا ہو گا۔مان۔پیارے آقا کا مکان تقریباً ۱۰ × ٹافٹ کا کمرہ تھا جس کا دروازہ مسجد میں گھلتا تھا۔آپ نماز کے لئے اسی دروازے سے مسجد میں تشریف لاتے اس حجرے کے ساتھ ساتھ بعد میں دوسری بیگمات کے حجرے کچی اینٹوں اور کھجور کی ٹہنیوں اور چھال سے بنے ان میں لکڑی کے دروازے نہیں لگے تھے بلکہ ٹاٹ یا کمبل کا پردہ ڈال دیا جاتا۔صرف حضرت عالی کے حجرے کا دروازہ لکڑی کا تھا۔بچہ۔اتنی سادہ رہائش کا تو اب سوچا بھی نہیں جا سکتا۔