ہجرت سے وصال تک — Page 129
۱۲۹ شہ ہجری میں حضرت ابو بکر نہ کی قیادت میں حج ہوا تو آپ کو وحی ہوئی تھی۔إِذَا جَاءَ نَصُرُ الله وَالْفَتح جب اللہ کی مدد اور کامل غلبہ نظر آجائے گا اور تو ر اس بات کے آثار دیکھ لے گا کہ اللہ کے دین میں لوگ فوج در فوج داخل ہوں گے پس اُس وقت تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ ساتھ) اس کی پاکیزگی (بھی) بیان کرتے میں مشغول ہو جائیو اور اس سے (اپنی قومی تربیت کی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی دعا کیجیو وہ یقینا اپنے بندے کی طرف رحمت کے ساتھ لوٹ لوٹ کر آنے والا ہے۔اس سورۃ سے یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ جس بڑے مقصد کے لئے آپ کو اللہ پاک نے دنیا میں بھیجا تھا وہ مکمل ہو چکا ہے پھر آپ کو یہ بھی وحی ہوئی الیوم اکملت لكم دينكم۔۔۔۔۔( مائدہ (۴) آج میں نے دین تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے۔آپ نے اس موقع پر جو خطبہ ارشاد فرمایا اُس میں گویا گل دنیا کو مخاطب فرما کر نصیحیتیں فرمائیں۔آپ اپنی ارمنی نمرہ پر سوار تھے۔آپ نے فرمایا۔اے لوگو ! میری باتوں کو غور سے سنو، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ اس سال کے بعد پھر بھی اس موقع پر تم سے مل سکوں گا یا نہیں۔اے لوگو! یا درکھو جیسا یہ دن اور یہ مہینہ حرمت والا ہے۔اسی طرح تمہاری جان و مال ایک دوسرے پر حرام ہیں۔دیکھو امانتیں اُن کے مالکوں کے سپرد کرنی چاہئیں۔یہ باتیں جو میں تمہیں کہہ رہا