ہجرت سے وصال تک — Page 12
بچہ۔آپ نے قبا کو کیوں منتخب کیا۔ماں۔شاید اس لئے کہ کچھ مہاجرین جو آپ سے پہلے مکہ سے ہجرت کہ کے آئے تھے اُس وقت تک قبا کے رئیس کلثوم بن الہدم کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے۔آپؐ ان سے ملنا چاہتے تھے۔آپ بھی کلثوم بین الہدم کے مکان پر مظہر ہے۔یہاں ایک بڑا دلچسپ واقعہ ہوا یہ تو آپ کو علم ہے کہ مدینہ والوں نے ابھی پیارے آقا کو دیکھا نہیں ہوا تھا منے کے شوق میں لوگ گروہ در گردہ قبا آنے لگے مجلس میں سب احباب بیٹھے تھے۔حضرت ابو بکر رض عمر میں تو آنحضور سے زیادہ نہیں تھے مگر دیکھنے میں بڑے لگتے تھے لوگ ان کو ہی رسول اللہ سمجھے۔دھوپ تیز ہوئی تو حضرت ابو بکر رض نے اپنی چادر سے آپ پر سایہ کیا تب لوگوں کو پتہ لگا کہ انہیں کیا غلط فہمی ہوئی۔بچہ۔آپ کو کسی اونچی کرسی یا سٹیج پر نہیں بٹھایا تھا۔ماں نہیں بچے آپ کے مزاج میں بے حد سادگی تھی اپنے لئے کوئی الگ اونچی جگہ پسند نہ فرماتے تھے سب میں گھل مل کر رہتے۔قبا میں آپ کی آمد کی تاریخ ۲۰ ستمبر ہ پیر کا دن تھا یہ ربیع الاول کا مہینہ اور نبوت کا چودھواں سال تھا ، ہجرت کے بعد سالوں کا حساب ہجرت کے واقعے سے رکھا جانے لگا۔یعنی سن ہجری کا آغاز ہوا جو اسلامی کیلنڈر کہلاتا ہے۔اس لئے ہم قبا میں آپ کی آمد کی تاریخ اس طرح بنائیں گے ۸ ربیع الاول کا مجری۔