ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 86 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 86

14 بچہ۔سبحان اللہ۔اللہ پاک نے کیسی دُعاسنی مسلمانوں کو پھر فتح حاصل ہوئی۔ماں۔یہ غزوہ خندق جو غزوہ احزاب بھی کہلاتا ہے مسلمانوں کے لئے بہت بڑی آزمائش تھی جس میں خاص اللہ تعالیٰ کی مدد سے فتح حاصل ہوئی اور کھرے کھوٹے پہچانے گئے۔آپ کو یاد ہو گا کہ بنو قریہ نے بد عہدی کی تھی اللہ پاک نے اُن کو سزا دینے کا فیصلہ فرمایا اور آپ کو ارشاد فرمایا کہ فوراً بنو قریضہ کی طرف روانہ ہو جائیں۔آپ نے صحابہ کو تیار ہونے کا حکم دیا اور حضرت علی نے کی قیادت میں ایک پارٹی حالات کا جائزہ لینے کے لئے آگے بھیجوا دی۔یہود حد درجہ بد تمیزی اور سرکشی پر اُتر آئے آپ نے فیصلہ فرمایا کہ اُن کی آبادی کا محاصرہ کر لیا جائے۔بیس دن تک محاصرہ کی سختی برداشت کرنے کے بعد بنو قریضہ نے فیصلہ کیا کہ قبیلہ کے رئیس سعد بن معاذ جو فیصلہ کر ہیں اُسے تسلیم کر لیا جائے گا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اُن کے فیصلے کے مطابق عمل کرنے کا وعدہ فرمایا۔بچہ۔سعد نے کیا فیصلہ سنایا۔ماں۔سعد کا فیصلہ دراصل خدائی تقدیر تھا۔فیصلہ یہ تھا کہ قبلے کے جنگجو لوگ قتل کر دیئے جائیں اور ان کی عورتیں اور بچے قید کر لئے جائیں۔اور ان کے اموال مسلمانوں میں تقسیم کر دیئے جائیں۔اس فیصلے کو سن کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تمہارا یہ فیصلہ ایک خدائی تقدیمہ ہے۔د بخاری کتاب المغازی حالات غزوه قرنطه) 16۔