ہجرت سے وصال تک — Page 81
Al قدرت نمائی یا معجزہ کہتے ہیں یہ معجزے خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے خلاف نہیں ہوتے تاہم ان میں کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو قور اسمجھ نہیں آتیں بلکہ اپنے اپنے ایمان کے درجے کے مطابق سمجھی جاتی ہیں۔جو بچے ہوتے ہیں اور سچ کو پہچانتے ہیں وہ ان معجزات سے خدا تعالیٰ کی ہستی کو جان کمر سیدھا، سچا رستہ پالیتے ہیں معجزے اللہ پاک بندوں کی فرمائش پر نہیں دکھاتا۔بلکہ اپنے پیار بھرے سلوک سے اپنے بندوں کو خوش کرنے کے لئے انعام دیتا ہے حضرت جابر بن عبداللہ کے تھوڑے کھانے میں برکت سے اللہ پاک نے دن رات خندق کھودنے والے فاقہ کشوں کو کھانے کے ساتھ اپنی مہستی کے پیار کا حلوہ بھی دکھایا جبیں سے اُن کے حوصلے اور بڑھے کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے ہمیں پیار کرتا ہے۔بچہ۔اب میں سمجھ گیا۔اب بتائیے یہ خندق کھودنے کی محنت کتنے دن کرنی پڑی۔ماں۔مختلف روایات ہیں موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں ہیں دن لگے ازرقانی جلد ۲ صنا) ابن سعد میں چھ دن رات لکھا ہے۔پیارے آقا نے مدینہ کی حفاظت کا بڑا اعلیٰ انتظام کیا تھا۔انہیں کمزور حصوں کا بھی احساس تھا۔خندق ہر جگہ سے برا یہ چوڑی نہیں تھی کئی جگہوں سے قدرے تنگ تھی ہوشیار گھوڑا سوار خندق پار کر سکتا تھا۔آپ نے وہاں پہرے دار بٹھا دیئے۔پھر خندق مدینے کے چاروں طرف تو تھی نہیں جس طرف صرف مکانات اور اونچی نیچی چٹانیں تھیں۔خندق نہیں بن سکتی تھی۔وہاں بھی پہرے دار بٹھائے اور دن رات حفاظت کی تاکید فرمائی