ہجرت سے وصال تک — Page 24
انہیں یہ نہیں بتایا کہ کس کام سے بھیجا جارہا ہے ایک بند لفافہ دے کہ فرمایا کہ جب مدینہ سے دو دن کا سفر کر لو تو اسے کھونا اور جو اس میں ہدایات لکھی ہیں اُن پر عمل کرنا۔دو دن سفر کے بعد خط کھولا تو اُس میں لکھا تھا کہ " تم مکہ اور طائف کے درمیان وادی نخلہ میں جاؤ اور وہاں جا کہ قریش کے حالات کا علم لو اور پھر سہیں اطلاع دو؛ اس پارٹی کی کفار مکہ سے جھڑپ ہوگئی۔کفار کا ایک آدمی عمر و بن حضرمی مارا گیا اور دو قید ہوئے مگر میں غصہ مزید شدید ہو گیا اور انہوں نے اندر ہی اندر بڑی فیصلہ کن لڑائی کی تیاری شروع کردی بچہ۔پیارے آقا کو دعو الی اللہ کا بھی کام تھا اور اپنے دفاع کا بھی کس قدر محنت کرتے ہوں گے۔ماں۔محنت تو بہت کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ کی مدد شامل تھی اُسی نے یہ کام کرائے۔اسلام کے نئے نئے احکام قرآن پاک کے ذریعے سے اُترتے وہ بھی مسلمانوں کو سکھاتے اور عمل کراتے۔مثلاً اُن دنوں ایک اہم واقعہ ہوا۔مسلمان بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے یہ یہودیوں کا قبلہ تھا۔سولہ سترہ مہینے تک یہی طریق رہا مگر تھے شعبان کے مہینے میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۷ ۱ نازل ہوئی جس میں یہ یکم دیا گیا کہ خانہ کعبہ کو مسلمانوں کا قبلہ مقرر کیا جاتا ہے۔اسی سال رمضان ر فروری مارچ میں پہلی دفعہ رمضان کے روزے فرض ہوئے۔اس سے