حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 13
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 13 اظهار تشكر سب سے پہلے خاکسار خدائے ذوامن کا شکر گزار ہے جس نے اپنے فضل واحسان سے مجھے اس اہم اور بابرکت کتاب کو لکھنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائی۔الحمد للہ علی ذالک خاکسار اس کتاب کی اشاعت کے موقع پر اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی خصوصی شفقت، راہنمائی ، اور ان کی دعاؤں پر ان کا احسان مند ہے۔خاکسار اس بابرکت کتاب کی تیاری میں خاص طور پر برادرم مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے۔انہوں نے جس طرح محنت اور توجہ کے ساتھ نظر ثانی کرتے ہوئے مفید اور بہتر تبدیلیاں اور اصلاحات کیں، احادیث اور انگریزی حوالہ جات کا ترجمہ درست کیا اور حرف آغاز تحریر کیا۔خاکسار ان کے تعاون پر ان کا بہت ممنونِ احسان رہے گا۔اسی طرح برادرم مکرم عطاء اللہ مجیب صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے حوالہ جات کی تحقیق اور فراہمی کا کام کر کے نمایاں تعاون کیا۔خاکسار استاذی المکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب ایڈیشنل ناظر تعلیم القرآن، استاذی المکرم شبیر احمد ثاقب صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ، مکرم انور اقبال ثاقب صاحب مربی سلسله، مکرم مبارک احمد نجیب صاحب مربی سلسلہ مکرم مبشر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ اور اپنے نصف جمیل یعنی اپنی اہلیہ مکرمہ عطیہ قرة العین صاحبہ کے تعاون کا بھی بہت شکر گزار ہے۔ساتھ ہی مکرم حافظ عبدالحمید صاحب سابق استاذ مدرسۃ الحفظ ربوہ کے خصوصی تعاون اور راہنمائی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے مجھے اس اہم موضوع پر لکھنے کی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ جن احباب نے خاکسار کے ساتھ کسی بھی رنگ میں تعاون کیا۔خاکساران سب کا نہ دل سے ممنون ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء از مؤلف