حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 210
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 210 قرآن کریم عزت و شرف کا موجب ہے: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز کے لیے کوئی نہ کوئی شرف و فخر ہوا کرتا ہے جس پر وہ نازاں ہوتا ہے۔(یادر ہے کہ ) میری امت کے لیے باعث رونق اور موجب شرف و افتخار قرآن کریم ہے۔حلية الاولياء جلد2 صفحه (175) اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کو ایسے بکثرت افراد دے جو اس عظیم کلام کو نہ صرف پڑھیں بلکہ اس کو زبانی یاد کر کے اپنے سینوں میں محفوظ کرتے جائیں۔اس بابرکت کتاب سے فیض پاتے جائیں۔دنیا میں اس کی عزت کریں اور آخرت میں اس کی عزت کا اجر پائیں۔وہ افراد ایسے ہوں جن کے دل قرآنی انوار سے منور ہوں، وہ علوم قرآن کے حامل، اس کی تعلیمات پر عامل اور بنی نوع انسان کو قرآن سے محبت کرنا سکھا دیں۔آمین ثم آمين