حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 189 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 189

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 189 حضور انور رحمہ اللہ کی خدمت میں بغرض دعا بھجوائے گئے۔(بحواله الفضل ، خلافت جوبلی نمبر 3 دسمبر 2008، صفحه 142 | حضرت خلیفہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے 12 دسمبر 1969ء کو کراچی میں خطبہ جمعہ ارشاد کرتے ہوئے فرمایا: ”میرے دل میں یہ خواہش شدت سے پیدا کی گئی ہے کہ قرآن کریم کی سورۃ البقرۃ کی ابتدائی سترہ آیتیں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ہر احمدی کو یاد ہونی چاہئیں اور ان کے معانی بھی آنے چاہئیں اور جس حد تک ممکن ہو ان کی تفسیر بھی آنی چاہئے۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ستر، اسی صفحات کا ایک رسالہ اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل نور اللہ مرقدہ اور حضرت مصلح موعود نستور اللہ مرقدہ کی تفاسیر کے متعلقہ اقتباسات پر مشتمل ہوگا ، شائع بھی کر دیں گے۔مجھے آپ کی سعادت مندی اور جذبہ اخلاص اور اس رحمت کو دیکھ کر جو ہر آن اللہ تعالیٰ آپ پر نازل کر رہا ہے، امید ہے کہ آپ میری روح کی گہرائی سے پیدا ہونے والے اس مطالبہ پر لبیک کہتے ہوئے ان آیات کو زبانی یاد کریں گے۔مرد بھی یاد کریں گے، عورتیں بھی یاد کریں گی۔چھوٹے بڑے سب ان سترہ آیات کو ازبر کر لیں گے۔پھر تین مہینے کے ایک وسیع منصوبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم ہر ایک کے سامنے ان آیات کی تفسیر بھی لے کر آئیں گے۔“ خطبات ناصر جلد 2 ، صفحه: (851) حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تفسیر بھی بیان فرمائی اور جماعت کے کثیر احباب نے اس تحریک پر لبیک کہا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر فرمایا: جماعت کو بہ حیثیت جماعت قرآن کریم سکھا دینا چاہئے۔ان کے رگ وریشہ میں قرآن کریم سرایت کر جانا چاہئے بلکہ ان کی شریانوں میں بھی خون قرآن کریم کے نور کا بہنا چاہئے۔۔۔۔احمدی کی رگوں میں جو قرآن کریم کا نور بہنا چاہئے ، وہ گردش