حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 159
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 159 قرآن کریم کے حفظ کے غیر معمولی تواتر کے بارہ میں ممتاز مستشرق Kenneth Cragg رقم طراز ہیں: " this phenomenon of Qur'anic recital means that the text has traversed the centuries in an unbroken living sequence of devotion۔It cannot, therefore, be handled as an antiquarian thing, nor as a historical document out of a distant past۔The fact of hifz (Qur'anic memorization) has made the Qur'an a present possession through all the lapse of muslim time and given it a human currency in every generation, never allowing its relegation to a bare authority for reference alone۔" | (Kenneth Cragg۔The Mind of the Quran۔London: George Allen & Unwin۔1973,p۔26) ترجمه: تلاوت قرآن کریم کا اعجاز یہ ہے کہ متن قرآن کریم صدیوں کا سفر طے کرتے ہوئے انتہائی محبت اور خلوص اور وقف کی روح کے ساتھ ایک تواتر سے ہم تک پہنچا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نہ تو کسی قدیم چیز جیسا سلوک روا رکھنا چاہیے اور نہ ہی اسے محض تاریخی دستاویز سمجھنا درست ہے درحقیقت حفظ کی خوبی نے اس کتاب کو مسلم تاریخ کے مختلف ادوار میں زندہ و جاوید رکھا ہے اور بنی نوع کے ہاتھ میں نسلاً بعد نسل ایک معتبر چیز تھادی اور کبھی بھی محض غیر اہم کتابی صورت میں نہیں چھوڑا۔