حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 122 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 122

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 122 سبحانك ربنا وبحمدک اللهم اغفر لی یعنی اے ہمارے رب ! پاک ہے تو اپنی حمد کے ساتھ ، اے اللہ مجھے بخش دے۔قرآن کریم پڑھتے ہوئے جس آیت میں جنت کا ذکر ہو تو دعا کریں۔اللَّهُمَّ اَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ کہ اے اللہ ہم کو اپنی رحمت میں داخل فرما۔اس میں نیکی کرنے اور اس پر قائم رہنے کی دعا ہے ، جو جنت میں لے جانے کا موجب ہے۔جہاں عذاب کا ذکر ہو تو وہاں دعا کریں۔اَللَّهُمَّ لَا تُعَذِّبُنَا۔اے اللہ ہمیں عذاب نہ دینا۔گویا بدیوں اور بے عملیوں سے جو عذاب وسزا کا موجب ہوتی ہیں بچنے کی دعا ہے۔بعض احباب جہاں اور جب ربنا کا لفظ سنتے ہیں تو وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہاں کوئی دعا ہوگی وہ آمین کہہ دیتے ہیں حالانکہ بعض اوقات وہ موقع آمین کہنے کا نہیں ہوتا۔قرآن کریم میں مختلف مقامات پر استغفار کرنے کا حکم ہے۔مثلاً سورۃ البقرہ آیت 200 سورة النساء آیت 107۔سورۃ ھود آیت 53 وغیرہ۔اس کے جواب میں کہا جائے۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ کہ میں اللہ کی بخشش چاہتا ہوں۔قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام چار دفعہ آیا ہے۔ان مواقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دلی محبت سے درود یعنی «صلی اللہ علیہ وسلم“ پڑھا جائے۔