حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 95 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 95

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 95 علم تجوید کی ضرورت : علم تجوید کا سیکھنا عربوں کے علاوہ باقی لوگوں کے لئے خصوصاً بہت اہم ہے کیونکہ وہ عربی زبان سے عدم واقفیت کی بنا پر عربی حروف میں فرق اور تمیز نہیں کر سکتے اور عربی زبان کی فصاحت و بلاغت کا تو یہ حال ہے کہ بعض اوقات آواز کے معمولی اتار چڑھاؤ سے عبارت کا مفہوم بدل جاتا ہے اور حروف کی آواز بدلنے سے اس کے معنی غلط ہو جاتے ہیں۔مثلاً لَا تُؤَاخِذْنَا کے معنی ہیں ”ہمارا مؤاخذہ نہ فرما اس میں ” لا “ کو بے احتیاطی سے پڑھتے ہوئے اگر ” ل “ پڑھا جائے یعنی لمبا نہ کیا جائے تو معنی بنیں گے کہ " ضرور ہمارا مؤخذہ کرنا نعوذ باللہ۔اسی طرح إِنَّكَ لَمِنَ المُرسَلِينَ کا مطلب ہے : ” یقیناً تو خدا کے رسولوں میں سے ہے اگر ” لَمِنَ“ کی بجائے ” لَا مِنَ “ پڑھ دیا جائے تو اس کے معنی یہ ہو جائیں گے کہ معاذ اللہ تو خدا کے رسولوں میں سے نہیں ہے۔دو دو ،، الحمد لله تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔” الحمد “ کو ”الھمد “ پڑھنا جس کے معنی ہوں گے: ایسی بے جان چیز جس کی کوئی تعریف نہ ہو۔تو ایک حرف ”ح“ کی غلط ادا ئیگی سے معنی بدل جاتے ہیں۔اسی طرح عربی لفظ ” وَثَقَ“ اگرث کے ساتھ ہو تو بھروسہ کرنا اور اگر وسق“ سین کے ساتھ ہو تو یہ ایک معروف پیمانے کا نام بن جاتا ہے۔اس طرح عربی زبان کے بے شمار الفاظ ایسے ہیں جن کی آواز بدلنے سے معنی بدل جاتے ہیں۔اگر قرآن کریم کے الفاظ ادا کرتے ہوئے احتیاط سے پڑھا جائے تو معمولی توجہ سے ان غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ضروری نہیں کہ استاد ہی میسر ہو۔خود بھی ذرا توجہ کر کے غلطی درست کی جاسکتی ہے۔بہر حال اس طرح کی غلطیوں سے بچنے کے لئے تجوید وقراءت کے علم کی ضرورت پڑتی ہے۔قرآن کریم عربی میں پڑھتے ہوئے حروف کے مخارج اور صفات کا خاص خیال رکھنا چاہئے لیکن جو لوگ ٹھیٹھ پنجابی ہیں اور عربی کی شدھ بدھ نہیں رکھتے اور عمر رسیدہ بھی ہو چکے ہیں وہ اگر اپنی طرز تلاوت کو با وجود کوشش کے تبدیل نہیں کر پاتے تو اللہ تعالیٰ کے پیار کی نظر ان کے ظاہری الفاظ پر نہیں ہوتی بلکہ ان کی نیک نیتی اور اخلاص پر ہوتی ہے اس لیے ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔ان کے بارہ میں کسی بھی قسم کا فتوی دینے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ممکن ہے کہ تجوید اور صحت تلفظ کا خیال رکھ کر تلاوت کرنے والے کی