حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 88 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 88

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 88 ترجمہ: حضرت عرباض بن ساریہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے قبل سور المسبحات “ (سورۃ بنی اسرائیل ،سورۃ الحدید سورة الحشر ،سورۃ الصف سورۃ الجمعہ،سورۃ التغابن اور سورۃ الاعلیٰ ) کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے تھے کہ ان میں ایک ایسی آیت ہے جو (اپنے مضامین کے اعتبار سے ) ہزار آیات سے بڑھ کر ہے۔عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ (الَمَ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ وتَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ۔(مسند احمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد الله ، جزء3 صفحه 340) حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ سجدہ اور سورۃ ملک کی تلاوت کرنے سے پہلے نہ سوتے تھے۔تلاوت قرآن کریم کے بارے میں کثرت سے ایسی روایات ملتی ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف یہ کہ خود کثرت سے تلاوت کیا کرتے تھے بلکہ صحابہ کرام سے بھی سنتے رہتے تھے۔قرآں کتاب رحماں سکھلائے راہِ عرفاں جو اس کے پڑھنے والے اُن پر خدا کے فیضاں