حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 87
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات نے فرمایا: 87 قیامت کے روز اس طرح آئیں گی گویاد و بدلیاں ہوں یا ایسے کہ گویا صف آرا پرندوں کے غول در غول ہوں جو اپنے پڑھنے والوں پر سایہ مگن ہوں گے۔سورۃ بقرہ پڑھا کرو کیونکہ اس کو پڑھتے رہنا برکت کا موجب ہے اور اس کا ترک کر دینا حسرت کا موجب ہوگا۔جھوٹے ، شعبدہ باز اس پر غالب نہیں آسکتے۔حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى كُتِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقاً إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى۔(مسند احمد بن حنبل، مسند ،مكيين، حديث معاذ بن أنس الجهني، جزء3 صفحه 437) | ترجمہ: جس نے خالصہ اللہ کی رضا کے لئے ایک ہزار آیات تلاوت کیں وہ قیامت کے دن انبیاء، صدیقین ،شہداء اور صالحین میں لکھا جائے گا اور یہ کیا ہی اچھی رفاقت ہوگی۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الْبَيْتُ الَّذِي يُقْرَأُ فِيْهِ الْقُرْآنُ يُتَرَاءَى لِأَهْلِ السَّمَاءِ كَمَا تَتَرَاءَى النُّجُوْمَ لِأَهْلِ الْأَرْضِ۔(شعب الايمان، التاسع عشر باب فی تعظیم القرآن، فصل في إدمان تلاوة القرآن | ترجمہ: وہ گھر جس میں قرآن کریم پڑھا جاتا ہے آسمان والوں کو ایسا دکھائی دیتا ہے جیسا کہ زمین والوں کو ستارے دکھائی دیتے ہیں۔لله عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبْحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرُقُدَ وَيَقُولُ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ۔(سنن ابی داؤد، کتاب الأدب، باب ما يقال عند النوم)