حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 141 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 141

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 141 معلومات قرآن برائے حفاظ قرآن کریم کی احزاب یا منزلوں میں تقسیم : قرآن کریم سات احزاب ( منزلوں) میں منقسم ہے۔یہ قسیم تلاوت قرآن کا دور ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی غرض سے ہے۔اس بات کے قطعی ثبوت اور شواہد موجود ہیں کہ منزلوں کی یہ تقسیم صحابہ کرام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہی مروج تھی۔جس سے ترتیب سور کا ایک اہم ثبوت ملتا ہے۔علاوہ ازیں اس روایت کے مطابق اجزاء یعنی پاروں کی تقسیم بھی ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ہی منسوب ہے۔ایک روایت کے مطابق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمر ورضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ قرآن کریم ایک ہفتہ میں ایک دور مکمل کیا کرو۔(بخاری ، کتاب فضائل القرآن باب في كم يقرا القرآن) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ارشادات کی تعمیل میں صحابہ نے آپ ﷺ کے دور مبارک میں ہی قرآن کریم کو سات برابر حصوں میں تقسیم کیا ہوا تھا۔چنانچہ روایت ہے: عن حذيفة الثقفي قال فسالنا أَصْحَابَ رَسُولِ الله صلى الله عليه وسلم كَيْفَ يُحَرِّبُونَ الْقُرْآنَ قَالُوا ثَلاثٌ وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَى عَشْرَةَ وَثَلاتَ عَشْرَةَ وَحِزْبُ الْمُفَصَّلِ وَحْدَهُ۔(سنن ابی داؤد، کتاب الصلوة ، باب تحزيب القرآن ) ترجمہ: حضرت حذیفہ الثقفی سے روایت ہے کہ ہم نے صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کریم کے احزاب کے بارہ میں سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے تین (سورتوں ) اور پانچ (سورتوں ) اور سات (سورتوں ) اور نو (سورتوں )اور گیارہ (سورتوں ) اور تیرہ (سورتوں ) اور پھر سورۃ ق سے آخر قرآن تک سورتوں کے حزب بنائے ہوئے ہیں۔