ہدایاتِ زرّیں — Page 55
55 ہدایات زریں ہے کہ کبھی مبلغ ایک ایک مہینہ کسی جگہ رہ کر آجاتا ہے اور وہاں کے لوگوں کو اتنا بھی معلوم نہیں ہوتا کہ یہاں کوئی آیا تھا۔ان ہدایات پر عمل کرو یہ بائیکس موٹی موٹی باتیں ہیں مگر اس لئے نہیں کہ ان کو سنو اور کان سے نکال دو بلکہ اس لئے ہیں کہ ان پر عمل کرو۔ہماری ترقی اسی لئے رکی ہوئی ہے کہ صحیح ذرائع سے کام نہیں لیا جارہا۔اخلاص اور چیز ہے لیکن کام کو صیح ذرائع اور طریق سے کرنا اور چیز۔دیکھو اگر کوئی شخص بڑے اخلاص کے ساتھ مسجد کے پیچھے مرزا نظام الدین صاحب کے مکان کی طرف بیٹھ رہے اور کہے کہ میں اخلاص کے ذریعہ مسجد میں داخل ہو جاؤں گا تو داخل نہیں ہو سکے گا۔لیکن اگر کسی میں اخلاص نہ بھی ہو وہ اور وہ مسجد میں آنے کا راستہ جانتا ہو تو آ جائے گا۔ہاں جب یہ دونوں باتیں مل جائیں یعنی اخلاص بھی ہو اور صحیح طریق پر عمل بھی ہو تب بہت بڑی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔پس یہ ہدایتیں جو میں نے بتائی ہیں ان پر عمل کرو تا کہ تبلیغ صحیح طریق کے ماتحت ہو۔یہ ہدایتیں دفتر تالیف میں محفوظ رہیں گی اور ان کے مطابق دیکھا جائے گا کہ کس کس مبلغ نے ان پر کتنا کتنا عمل کیا ہے۔یہ ٹھیک بات ہے اور میں نے بارہا اس پر زور دیا ہے کہ مبلغ کا کام کسی سے منوانا نہیں بلکہ پہنچانا ہے۔مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگ مانتے ہی نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہنچاتے ہی تھے۔منواتے نہ تھے مگر لوگ مانتے تھے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود پہنچاتے ہی تھے۔منواتے نہیں تھے۔مگر لوگ مانتے تھے۔کیوں؟ اس لئے کہ صحیح ذرائع