ہدایاتِ زرّیں — Page 11
11 ہدایات زریں مبلغ کے معنی اور اس کا کام اس تمہید کے بعد میں اس امر کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ مبلغ کسے کہتے ہیں اور اس کا کیا کام ہے؟ مبلغ کے معنی ہیں پہنچادینے والا مگر جب ہم یہ لفظ بولتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ خواہ وہ کچھ پہنچا دے اس کو مبلغ کہا جائے گا۔بلکہ اسلامی اصطلاح میں اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ ایسا شخص جو دوسروں کو اسلام کی تعلیم پہنچائے۔آج کل کے مبلغ تو ظلی مبلغ ہیں۔بعض لوگ تو نبوت ظلی پر ہی بحث کر رہے ہیں مگر سچی بات یہ ہے کہ ہمارا سبھی کچھ ظل ہی ظلت ہے۔ایمان بھی ظلتی ہے تبلیغ بھی خالی ہے۔کیونکہ پہلے اور اصلی مبلغ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ان کی وساطت اور ذریعہ سے ہی دوسرے لوگ مبلغ بن سکتے ہیں۔اسی طرح اگر کوئی حقیقی اور اصلی مؤمن ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ہم سب ظلی مؤمن ہیں کیونکہ ہم نے مؤمن بننے کے لئے جو کچھ لیا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی لیا ہے۔تو حقیقی مبلغ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے کس بات کا حکم دیا ہے۔خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتا ہے بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبّك (المائدہ۔68) جو کچھ تجھ پر تیرے رب کی طرف سے اتارا گیا ہے اسے لوگوں تک پہنچا دے۔اس کو مد نظر رکھ کر اسلامی مبلغ کے یہ معنی ہوئے کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا دے اور اگر اس میں کوتاہی کرے تو مبلغ نہیں کہلا سکتا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ - پہنچا دے جو اُتارا گیا ہے تجھ پر تیرے رب کی طرف ے۔وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَلَتَهُ اور اگر تو نے یہ کام نہ کیا تو تب خدا کا پیغام