ہدایاتِ زرّیں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 57

ہدایاتِ زرّیں — Page 38

38 ہدایات زریں قابلیت نہ ہوگی تو اس کا دائرہ عمل بہت محدود ہوگا اور اس کی کوششوں کا دائرہ اس کی زندگی پر ہی ختم ہو جائے گا۔اس لئے اسے اس بات کی بھی فکر ہونی چاہئے کہ جس کام کو اس نے شروع کیا ہے وہ اس کے ساتھ ہی ختم نہ ہو جائے بلکہ اس کے بعد بھی جاری رہے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے قائمقام بنائے۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبلغ تھے مگر آپ مبلغ گر بھی تھے۔ہمارے مبلغوں کی اس طرف قطعاً توجہ نہیں ہے۔وہ یہ کوشش نہیں کرتے کہ جہاں جائیں وہ اپنے قائمقام بنا ئیں اور کام کرنے والے پیدا کریں۔تاکہ انتظام اور ترتیب کے ساتھ کام جاری رہے۔یہ اس طرح ہوسکتا ہے کہ مبلغ جن لوگوں کو دوسروں کی نسبت زیادہ لائق دیکھیں اور جو شوق رکھیں ان کو مختلف مسائل کے دلائل سکھائیں اور ہر بار ان میں اضافہ کرتے رہیں۔اور دیکھتے رہیں کہ انہوں نے پہلے دلائل کو یاد کر لیا ہے یا نہیں۔اور پھر انہیں یہ بھی کہیں کہ ہمارے بعد تم تبلیغ کرنا اور اس کے متعلق ہمیں اطلاع دیتے رہنا۔میں نے تالیف و اشاعت کے دفتر کو اس کے متعلق تاکید کی تھی کہ ہر جگہ تبلیغ کرنے والے مقرر کئے جائیں اور اس نے نیم مردہ سی تحریک بھی کی جو اسی حالت میں رہی۔کئی جگہ تبلیغی سیکرٹری مقرر ہی نہیں ہوئے اور کسی جگہ مقرر ہوئے تو انہوں نے کچھ کیا نہیں۔دراصل ان کو پہلے خود زندہ ہونا چاہئے اور زندگی کی علامات ظاہر کرنی چاہئیں تا کہ دوسروں کو زندہ کر سکیں لیکن جبکہ وہ خود مردہ حالت میں پڑے ہیں تو ان سے کسی کام کی کیا اُمید ہوسکتی ہے۔غرض جہاں مبلغ جائیں وہاں دوسروں کو تبلیغ کرنا سکھا ئیں اور بتائیں کہ اس طرح بحث کرنی چاہئے۔بحث کرنا اور بات ہوتی ہے اور لیکچر دینا اور۔اس لئے بحث اور ا دوسرے مذاہب کے متعلق گفتگو کرنے کے گر سکھانے چاہئیں تا کہ ایسے لوگ پیدا ہو