ہدایاتِ زرّیں — Page 37
37 ہدایات زریں ضروری ہیں۔پس اگر زیادہ نہیں تو کم ہی پڑھ لے۔آٹھ کی بجائے دوہی پڑھ لے اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو یہاں تک کرلے کہ نماز سے پہلے پانچ منٹ لیٹے لیٹے استغفار پڑھ لے اور آہستہ آہستہ قدم آگے بڑھاتا جائے۔اس کے علاوہ ذکر الہی اور دوسری عبادتوں کا بھی شغل رکھنا چاہئے کیونکہ ان کے بغیر روح کو جلاء نہیں ہوتا۔فرائض تو ایسے ہیں کہ اگر کوئی ان کو ادا نہ کرے تو مبلغ رہتا ہی نہیں اور فرائض تو ادا کئے ہی جاتے ہیں۔کیونکہ اگر مسجد میں نہ آئے تو وہ سمجھتا ہے کہ لوگ کہیں گے اچھا مبلغ ہے! لیکن قرب الہی حاصل کرنے کے لئے اور روحانیت میں ترقی کرنے کے لئے نوافل پڑھنے ضروری ہیں اور دیگر از کار کی بھی بہت ضرورت ہے۔نویس ہدایت نویں چیز مبلغ کے لئے دعا ہے۔دعا خدا کے فضل کی جاذب ہے۔جو شخص عبادت تو کرتا ہے مگر دُعا کی طرف توجہ نہیں کرتا اس میں بھی کبر ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کے انعام کی ضرورت نہیں سمجھتا۔حالانکہ موسی جیسا نبی بھی خدا تعالیٰ سے کہتا ہے۔رَبّ الي لِمَا نَزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص: ۲۵) کہ جو کچھ تیری طرف سے مجھ پر بھلائی نازل ہوئیں اس کا محتاج ہوں۔پس جب حضرت موسی نبی ہو کر خدا تعالیٰ کے محتاج ہیں تو معمولی مؤمن کیوں محتاج نہ ہوگا ؟ ہر ایک مبلغ کو دُعا سے ضرور کام لینا چاہئے اور اس کو کسی حالت میں بھی نہ چھوڑ نا چاہئے۔دسویں ہدایت دسویں چیز مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں انتظامی قابلیت ہو۔اگر اس میں یہ