حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب

by Other Authors

Page 6 of 27

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب — Page 6

حکومت وقت کی طرف سے تحفظ کے خمار اور مذہبی آزادی کے ناجائز تصور نے پادریوں کی قلموں کو حد در طعن آمیز اور زبانوں کو بہت دراز کر دیا تھا۔اس صورتحال کا کچھ اندازہ حال ہی میں مسلمانوں کے جذبات کی اس انگیخت سے لگایا جا سکتا ہے۔جو ننگ انسانیت سلمان رشدی کے زہر آشام ناول نے پیدا کی ہے۔یہ وہ حالات تھے اور یہ وہ ماحول تھا کہ ہر سلمان جہاں خون دل پی کر رہ جاتا تھا وہاں ایسے احساس شکست خوردگی مزید مایوسیوں اور محرومیوں کی طرف دھکیل رہا تھا کیونکہ اعتقادی مجبوری اور معاشرتی بے بسی اس کو پابہ زنجیر کئے ہوئے تھی۔اگر وہ وہی زبان حضرت عیسی علیہ السّلام کے لئے اختیار کرتا جو پادری حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کرتے تھے تو یہ اقدام اپنے ہی عقائد اور اعتقاد کا خون کرنے کے مترادف تھا۔اس صورتحال میں مسلمان علماء نے پادریوں کی ہرزہ سرائیوں کا ترکی بہ ترکی جواب دینے اور مسلمان عامتہ الناس کو مایوسیوں کی تاریکیوں سے نکال کے لئے ایک حکمت عملی اختیار کی۔و یہ تھی کہ نہوں نے دیکھا کہ قرآن کریم میں بیان شده عظیم المرتبت نبی اللہ مسیح عیسی ابن مریم علیہ السلام کے مقابل پہ اناجیل جس بیسوع کی تصویر پیش کرتی ہیں وہ در اصل حقیقی عیسی ابن مریم نہیں اور وہ شخص نہیں جو بنی اسرائیل کی طرف رسول بن کر آیا تھا اور خدا کا مقدس نبی تھا۔اسلئے انہوں نے عیسائیوں کی اس مسلم شخصیت کو جو انا جیل میں یسوع کے نام سے موسوم ہے، اپنے اعتراضات کا ہدف بنایا اور اناجیل میں بیان شدہ واقعات اور احوال کو اس طرح پیش کیا کہ بقیه حاشیه۔۔۔کتاب محمد کی تواریخ کا اجمال مصنفہ پادری ولیم ۶۰ ریویو با این احمدیہ مصنفه با دری ٹھاکر داس یاد سوانح عمری محمد صاحب مصنفہ اور رنگ داشنگٹن در اختیار نور افشان امریکن میشن پریس اور میانه - و تفتیش الاسلام مصنف پادری را برس۔۔بی این پی اوران و غیره پادریوں کی گنده دستی کی جامع دستاویزیں ہیں۔