حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب

by Other Authors

Page 13 of 27

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب — Page 13

۱۳ واقعہ صرف یو حنا میں ہے دیکھو شراب جیسے ام الخبائث چیز کا بنانا اور شادی کی دعوت کے لئے اس شراب کو پیش کرنا اور خود شرابی اہل مجلس کی دعوت میں معہ والدہ کے شریک ہونا اسی یوحنا میں موجود ہے۔حالانکہ شراب عہد عتیق کی کتابوں میں قطعی حرام قرار پا چکی تھی حضرت یسعیاہ شراب پینے والوں کی بابت فرماتے ہیں:۔اُن پر افسوس جوئے پینے میں زور آور اور شراب پلانے میں پہلوان ہیں۔(دیکھو یسعیاہ باب ۵ فقره ۲۲) حضرت ہوسیع فرماتے ہیں :- بدکاری اور کے اور نئی کے سے بصیرت جاتی رہتی ہے۔ہوشیع ہے؟ واقی ایل نبی بھی شراب کو تنیس اور ناپاک کرنے والی بتاتے ہیں۔ردانی ایل باب اول فقره ۸ - باوجود اس کے کہ اکثر عہد عتیق کی کتابوں میں اس کی ممانعت اور مذمت مذکور تھی لیکن مسیح نے شرائع انبیاء سابقہ کی کچھ پرواہ نہ کی اور بقول یو منا شراب بنائی اور شرابی مجلس میں معہ والدہ کے شریک ہوئے۔حالانکہ خود ہی فڑاتے ہیں۔یہ نہ سمجھو کہ میں تو رات یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کر نے آیا ہوں؟ دستی ہے ؟ ان حالات میں مسیح کی شراب سازی خلاف شریعیت فعل ہے۔(iii) انجیل کے مطالعہ سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے کذب کو روا رکھا ہے چنانچہ حضرت مسیح کا قول سردار کی لڑکی کی بابت اس طرح منقول ہے: