حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن

by Other Authors

Page 25 of 32

حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 25

25 آپ پر پڑی تو اُس نے دیکھا کہ بادل کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا آپ پر سایہ کئے ہوئے ہے تا کہ آپ کو دھوپ سے بچائے۔اُس نے کشفاً یہ نظارہ بھی دیکھا کہ آپ کو دیکھ کر درخت اور پتھر سجدہ میں گر گئے۔اُس کو فوراً اندازہ ہو گیا کہ سات پشتوں سے سینہ در سینہ جو ایک موعود نبی کے متعلق پیشگوئی ہے کہ قریش میں سے ہوگا عین ممکن ہے کہ یہی بچہ ہواُس نے ایک ترکیب سوچی اور سب قافلے والوں کو دعوت پر بلایا تا کہ آپ کو اچھی طرح دیکھ سکے۔وہ آنے والے مہمانوں کو غور سے دیکھتا رہا مگر وہ حسین بچہ اُس کو نظر نہ آیا۔تو اُس نے پوچھا کہ کیا سب قافلے والے آگئے ہیں۔اُس کو بتایا گیا کہ ایک بچہ سامان کی حفاظت کے لئے پیچھے رہ گیا ہے۔بحیرا نے اصرار کر کے آپ کو بلوایا۔اور آپ کو قریب بلا کر آپ سے باتیں کیں دونوں کندھوں کے درمیان اُبھرے ہوئے گوشت' مہر نبوت کو محسوس کیا جو آنے والے نبی کی ایک نشانی تھی جب یقین ہو گیا کہ آپ ہی وہ موعود نبی ہیں تو ابوطالب سے پوچھا کہ اس بچے سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟ یہ میرا بیٹا ہے۔ابو طالب نے جواب دیا۔اس کا باپ تو زندہ نہیں۔راہب نے کہا ٹھیک ہے یہ میرا بھتیجا ہے۔راہب نے ابو طالب سے کہا آپ اس بچے کو لے کر فور اواپس چلے جائیں ایسانہ ہو یہودی ان نشانیوں سے اس کو پہچان لیں اور کوئی نقصان پہنچائیں۔پیارے بچو! ہم ایک مقدس ہستی کے بچپن کے حالات پڑھ رہے ہیں اس میں آپ خاص بات محسوس کریں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح مکہ کے بُت پرست جاہل اور عیش پرست ماحول سے بچا کر اس پاک بچے کے اخلاق کی خود حفاظت فرما رہا تھا۔ایک دفعہ آپ نے اپنے بچپن کا واقعہ سنایا کہ ”میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور