حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

by Other Authors

Page 88 of 114

حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 88

اماز کی تھا اور ان کا وسیع حلقہ سرحد سے بریلی اور نینی تال تک پھیلا ہوا تھا۔جنوری ۱۹۰۵ء میں وفات پائی۔آپ نے اپنی تصویر کیمرے سے کھچوائی جو شعبہ تاریخ احمدیت میں موجود ہے۔اسی طرح صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کے ہم عصر علماء میں ایک ممتاز شخصیت مولانا سید جمال الدین افغانی صاحب ( ولادت ۱۸۳۸ ء وفات ۱۹ مارچ ۱۸۹۷ء) کی ہے۔مولا نا ئین اسلام ازم (Pan Islamism) کے پُر جوش علمبر دار تھے اور اپنے وقت میں دنیائے اسلام کے محبوب لیڈر تھے۔علامہ افغانی کے عہد شباب اور عالم پیری کی یادگار تصاویر دنیا بھر کے لٹریچر سے بآسانی دیکھی جا سکتی ہیں۔مثلاً (۱) - تاریخ الافغان مؤلفہ علامہ سید جمال الدین افغانی۔مترجم سید عبدالقدوس ہاشمی ناشر نفیس اکیڈمی کراچی۔تصنیف ۱۸۷۸ء (۲) الاعلام ( تالیف خیر الدین الزرکی ) مطبوعہ بیروت لبنان ۱۹۸۶ء (۳) فیروز ستر انسائیکلو پیڈیا مطبوعہ لاہور ۱۹۶۸ء (۴)العروة الوثقى والثورة التحريرية الكبرى مؤلّفه سید ہادی خسر وشاہی۔ناشر مرکز ثقافة الاسلامیہ روما۔اٹلی ایضا دار العرب القاہرہ جولائی ۱۹۵۷ء) حضرت قاضی صاحب کا بیان محض اختلاف روایت ہے اب ہم حضرت قاضی محمد یوسف صاحب فاروقی قاضی خیل ہوتی ضلع مردان کے درج ذیل بیان کی طرف آتے ہیں: حضرت عبد اللطیف میانہ قد و قامت کے درمیانہ وجود کے تھے۔کوئی پچاس سال کی عمر ہوگی اور داڑھی کے بال اکثر سیاہ تھے۔ہاں چند بال ٹھوڑی پر سفید 88