حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 99
تازه ترین شهادت سید محمد نور صاحب کابلی ( ولد سید احمد نور صاحب کا بلی شاگرد خاص حضرت شہید مرحوم ) کا حلفیہ بیان ہے کہ: ” میں نے جب صاحبزادہ عبد السلام صاحب مرحوم سے ۱۹۳۷ء میں حالات قلمبند کئے تو معلوم ہوا کہ صاحبزادہ عبد اللطیف شہید عبدالسلام صاحب کے سٹائل کے انسان تھے اور باقی رشتہ داروں کا بھی اس وقت یہی خیال تھا۔میں نے عبدالسلام صاحب کو پورے غور سے دیکھا ہوا ہے اُن کا جسم، سٹائل موجودہ تصویر سے بالکل مطابقت رکھتا ہے۔میں یہ بھی حلفیہ گواہی دیتا ہوں کہ جب یہ تصویر تاریخ احمدیت میں شائع ہوئی تو اس وقت مجھے بتایا گیا کہ اس تصویر کی تصدیق صاحبزادہ صاحب شہید کی ہمشیرہ والدہ عبد القدوس صاحب (صاحبزادہ) جو اس وقت سرائے نورنگ میں زندہ تھیں فرمایا میں بھی تصدیق کرتی ہوں کہ ان کا حلیہ تمام وہی ہے کوئی شک والسلام سید محمد نور ولد سید احمد نور کا بلی مرحوم شاگرد خاص حضرت شہید مرحوم ۱۷ مئی ۱۹۸۹ء گواه شد: حمید الدین اختر ولد چوہدری الیاس الدین صاحب مرحوم بہاولپوری ۷ ارمئی ۱۹۸۹ء 99