حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب ؓ — Page 1
و صرف احمدی احباب کی تعلیم وتربیت کے لئے حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحہ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان دینا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔راہ مولیٰ میں قربان ہونے والے ہمیشہ کی زندگی پا لیتے ہیں اور امر ہو جاتے ہیں لیکن جس ہمت ، حو صلے ، عزم ، یقین ، محبت اور ایمان کے ساتھ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جس دلیری اور جوانمردی کے ساتھ اُسے شکست دی یہ غیر معمولی شان ہمیشہ آپ کی پہچان کے طور پر قائم رہے گی۔آپ ایک عظیم انسان تھے۔یگانہ روزگار عالم تھے سچ کی لگن اور تڑپ رکھنے والے متقی وجود تھے اور جب آپ نے سچائی دیکھ لی تو پھر اس سے چمٹ گئے اور سب دنیاوی عزتوں دولتوں اور عہدوں کو ٹھوکر مار کر ان سے الگ ہو گئے اور اس راہ میں پتھر کھانا تو قبول کر لیا لیکن سچ سے منہ نہ موڑا۔آپ کی زندگی ہم میں سے ہر ایک کے لئے نمونہ ہے مشعل راہ ہے۔