حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب ؓ — Page 2
پیش لفظ جب خدا کے مرسل دنیا میں آتے ہیں تو خدا تعالیٰ مستعد دلوں میں ایک ایسی تحریک پیدا کر دیتا ہے کہ نیک روحیں خدا کے مامور کی طرف کھینچی چلی آتی ہیں۔ایسی ہی ایک پاک روح حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی تھی جسے امام الزمان کی قوت قدسیہ کابل سے کھینچ کر قادیان لے آئی۔پھر اس مرد باصفا نے عشق ، فدائیت اور استقامت کا ایسا کامل نمونہ دکھایا کہ با وجود ایسی تکالیف کے جو اگر ایک پہاڑ پر پڑتیں تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاتا ، اپنے جذبہ فدائیت میں کوئی فرق نہ آنے دیا۔اس پاک روح نے جان کی قربانی دینا تو قبول کر لیا مگر اُس حق اور صداقت کو چھوڑنا پسند نہ کیا جس پر ان کا دل ایک غیر متزلزل یقین پر قائم تھا۔”اے عبداللطیف تیرے پر ہزار رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں اپنے صدق کا نمونہ دکھایا۔“ ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام)