حضرت رسول کریم ؐ اور بچے

by Other Authors

Page 5 of 54

حضرت رسول کریم ؐ اور بچے — Page 5

10 9 کے درمیان فیصلہ فرماتے۔اور ضروریات قومی کی طرف توجہ فرماتے۔جیسے تجارت، تعلیم ، حفظانِ صحت وغیرہ، غرباء کے حالات معلوم کرتے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش فرماتے۔پھر بچوں کے اندر قومی روح پیدا کرنے کے لئے انکی کھیلوں میں جاکر شامل ہو جاتے اور ان کو کھیلوں میں جوش دلاتے۔جب گھر میں داخل ہوتے تو بیویوں کے گھر کے کام کاج میں مدد کرتے۔عبادت۔(ہمارا رسول "ص، 26،25) اور جب رات ہوتی اور سب لوگ آرام سے سوجاتے تو آپ آدھی رات کے بعد اُٹھ کر رات کی تاریکی میں خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہو جاتے۔یہاں تک کہ بعض مرتبہ کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں سوج جاتے۔لہذا اس سنت کی اتباع بھی ہمارے بچوں کو کرنے کی کوشش کرنی چاہئے محمد ہی نام اور محمد ہی کام علیک الصلوۃ علیک السلام پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش، بچپن اور پرورش آئیے اب دیکھتے ہیں کہ جس عظیم اور مشفق ہستی نے قوم کے نونہالوں کو بے مثال شفقت سے نوازا اور اعلیٰ تربیت کے اصول وضع کئے اس کا اپنا بچپن کا کردار کیسا اعلیٰ ہو گا۔ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم آج 1500 سال پہلے عرب کے ایک شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام عبداللہ تھا جو آپ کی پیدائش سے پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔آپ کے دادا کا نام ”عبدالمطلب“ تھا۔انہوں نے ہی آپ کا نام ”محمد“ صلی اللہ علیہ وسلم رکھا۔آپ کی والدہ کا نام آمنہ“ تھا۔انہوں نے آپ کی پیدائش سے چند روز قبل خواب میں دیکھا کہ ان کے جسم سے ایک نہایت ہی چمکدار نُور نکلا ہے جس سے دور دراز تک کے ملک روشن ہو گئے۔مکہ کے لوگوں میں رواج تھا کہ دیہات سے ہر چھ ماہ بعد عورتیں آتیں اور شرفاء کے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے اور پرورش کرنے کے لئے گاؤں میں لے جایا کرتیں۔چنانچہ حلیمہ نامی ایک عورت آپ کو ساتھ لے گئیں اور نھا معصوم بچہ پانچ سال تک دائی حلیمہ کی گود میں پرورش پاتا رہا۔ایک عجیب واقعہ (سیرت الحلبیہ جلد اوّل صفحہ 96) اچانک ڈاکو آ گئے ، ننھے معصوم کی بے مثال بہادری اور جرات ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم ابھی پانچ سال کے بچے ہی تھے کہ ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔آپ گاؤں کے دوسرے بچوں کے ساتھ حسب معمول بکریاں چرا رہے تھے کہ یکا یک ڈاکو ادھر آ نکلے جن کی خوفناک شکلیں اور چمکدار تلواریں دیکھ کر سب بچے بھاگ گئے۔صرف ایک بچہ نہ ڈرا نہ بھا گا بلکہ چپ چاپ اپنی جگہ کھڑا رہا۔اور یہ بچہ ہمارا آقا صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔پھر یوں ہوا کہ ڈاکوؤں نے بچے کی موجودگی کا کچھ خیال نہ کرتے ہوئے بکریاں اکٹھی کیں اور چلنے لگے۔ننھا بچہ آگے بڑھا اور ڈاکوؤں۔ނ