حضرت رسول کریم ؐ اور بچے — Page 37
74 73 ہمیشہ توجہ اور دردِ دل سے مانگتے رہنا چاہئے۔والدین کی ذمہ داری اولا د تو اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور مقدس امانت ہے جس کی تربیت کی ذمہ داری والدین کے سپرد کی گئی ہے۔يَا يُهَالَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا (التحريم: 6) یعنی اے مومنو! اپنے آپ کو بھی اور اپنی اولاد کو بھی دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔اس سے ظاہر ہے کہ اگر والدین کی تربیت نہ ہو تو اولاد کی تربیت ہو ہی نہیں سکتی سو واضح ہے کہ اولاد کی تربیت کے سلسلے میں عملی نمونہ بنیادی تربیت کا حامل ہے۔اور جب تک والدین دینی تربیت کا مظہر نہ بنیں اولاد کی تربیت نہیں ہو سکتی پس ضروری ہے کہ پہلے اپنی اصلاح کی جائے۔نیک اولاد ہونے کی دُعا اولاد کو دینی تعلیم اور اخلاق حسنہ سے متصف کرنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔اور اس ذمہ داری سے احسن طریق سے عہدہ برآ ہونے لے کے لئے ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے۔الدُّعَاءِ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَة إِنَّكَ سَمِيعُ (ال عمران : 39 ) اے میرے رب تو مجھے اپنی جناب سے پاکیزه ذریت عطا کر یقیناً تو بہت دعا سننے والا ہے۔پس اگر اولاد کے لئے خواہش ہو تو صرف اسی غرض سے ہونی چاہئے کہ وہ دیندار اور صالح ہو نیز آپ نے ایسی دُعائیں اور طریقے بھی سکھائے ہیں جن سے آئندہ آنے والی اولاد نیک اور صالح ہوسکتی ہے۔نیک اولاد پیدا کرنے کے لئے دعا آپ نے نیک اولاد پیدا کرنے کا ایک گر یہ بتایا ہے کہ والدین اپنے خیالات کو بھی پاک رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا کرتے رہیں۔اللهُم جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَجَيِّبِ الشَّيْطَانَ مَارَزَ قُتَنَا۔( بخاری کتاب الدعوات ) ترجمہ:۔اے خدا ہمیں بھی شیطان سے محفوظ رکھنا اور جو کچھ بھی تو ہمیں عطا کرے اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔جو یہ دُعا کرتا ہے نتیجتاً وہ اولاد ہونے کے بعد بھی اُس کی تربیت سے غافل نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وہ بچے جو ایسی دُعاؤں کے بعد پیدا ہوئے ہیں اُن میں شیطنت اور گندی باتیں نہیں ہوتیں اور وہ نیک بچے ہوتے ہیں۔سے وہ اولاد کو تقویٰ پر قائم رکھنے کی دُعائیں پھر جب اولاد ہو جائے تو اس کو نیکی اور تقویٰ پر قائم رکھنے کے لئے یہ بھی دُعا کرتے رہنا چاہیئے۔جیسا کہ قرآنی ارشاد ہے:۔وَاَصْلِحُ لِي فِي ذُرِّيَّتِي (احقاف: 16) کہ اے میرے خدا میری اولاد کو نیکی اور تقویٰ پر قائم رکھ ہر قسم کے شرک سے بچنے کی دُعا پھر یہ بھی دُعا کرتے رہنا چاہیئے۔