حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

by Other Authors

Page 20 of 21

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ — Page 20

37 36 ہوگیا۔انَّالِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وفات کی خبر ملتے ہی قادیان کے مرد اور خواتین حضرت نواب صاحب کی کوٹھی پر پہنچ گئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی تشریف لے گئے اور رات گیارہ بجے پر تک وہیں رہے۔احباب جماعت کے علاوہ سکھ اور ہندو اصحاب بھی بکثرت آتے رہے۔مالیر کوٹلہ سے آپ کے عزیز واقارب کے علاوہ لاہور، امرتسر ، کپورتھلہ اور جالندھر وغیرہ سے بعض احباب نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے جنازے کو کندھا دیا بہشتی مقبرہ قادیان سے متصل باغ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔آپ کی تدفین احاطہ خاص میں ہوئی جس میں حضرت مسیح موعود کا مزار مبارک ہے۔میت کو لحد میں اتارنے کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ، حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب اور حضرت نواب محمد احمد خان صاحب اترے۔قبر مکمل ہونے پر حضور نے تمام مجمع سمیت دعا کرائی۔خدا تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اپنے قرب میں خاص مقام عطا کرے۔ہم اُمید رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جماعت کے جن گرانقدر وجودوں کو اپنی مصلحت کے ماتحت اپنے پاس بلایا ہے ان کے قدموں پر چلنے والے اور وجود عطا فر مائے گا۔کیا گیا۔کتابیات اس کتاب کی تیاری کے لئے مندرجہ ذیل کتب و اخبارات سے استفادہ ا ازالہ اوہام ا حقیقۃ الوحی ا تذکرہ مکتوبات احمد یہ ( رفقاء ) احمد جلد دوم کتاب سیرت حضرت نواب محمد علی خان صاحب حمد سیرت اماں جان سیرت حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ تاریخ احمدیت اخبار الحکم اخبار الفضل