حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب ؓ — Page 1
صرف احمدی احباب کی تعلیم تربیت کیلئے " حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ان پاک وجودوں میں سے حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ہیں جنہوں نے جوانی میں ہی تقویٰ کا اعلیٰ نمونہ دکھایا۔حضرت مسیح پاک کی پیار کی نظر آپ پر پڑی اور آپ خدا تعالیٰ کے عظیم فضلوں کے وارث بنے۔دنیاوی جاہ و جلال اور شان و شوکت اپنی جگہ مگر آپ کی ذات کو حضرت مسیح پاک علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک انتہائی قریبی رشتہ داری ہونے کے باوجود آپ عاجزی، انکساری، ہمدردی خلق ، مہمان نوازی، انفاق فی سبیل اللہ کا ایک نمونہ تھے۔خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان پاک وجودوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔