حضرت مصلح موعود ؓ — Page 1
حضرت مصلح موعود تصنیف صاحبزادی امۃ القدوس دییاچه ”اے خدا! میں تجھ کو حاضر ناظر جان کر تجھ سے سچے دل سے یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت احمدیت سے پھر جائے تب بھی وہ پیغام جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ تو نے نازل فرمایا ہے میں اس کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلاؤں گا“۔یہ عہد تھا اس شخص کا جو بڑوں کے سامنے ابھی کل کا بچہ تھا اور بچوں کے لئے وہ ابھی نوجوان ہی تو تھا۔لڑکپن کا عہد تھا، لیکن یہ عہد بعد میں ایک تاریخ ساز عہد ثابت ہوا اور عہد کرنے والا خود ایسا کہ عہد ساز کہلایا۔ایک تاریخ تھی جو اس نے رقم کی۔جو عہد اس وقت انیس سال کی عمر میں آپ نے کیا وہ چھہتر سال تک نبھایا اور اس خوبصورتی سے اس عہد کو پورا کیا کہ اب وہ ایک دائمی حقیقت بن چکا ہے جس کے نقوش رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔اس زمانے کی تاریخ اسی سے شروع ہوگی اور اسی پر ختم ہوگی اور آئندہ بھی جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس کے ذکر کے بغیر تاریخ نامکمل اور ادھوری رہے گی۔یہ عہد ساز اور تاریخ ساز با برکت وجود حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی ومصلح موعود کا تھا۔جن کی سیرت و سوانح کی