حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ؓ — Page 1
صرف احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کیلئے "حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی جماعت کپورتھلہ نے خدا کے برگزیدہ مسیح موعود علیہ السلام کو مانا اور پھر عشق و وفا کا اعلیٰ نمونہ دکھایا۔ان کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں۔خدا حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی کے مسیح نے انہیں جنت میں بھی اپنے ساتھ ہونے کا وعدہ دیا۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب بھی اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک بے نظیر اور واجب التقلید وجود تھے۔آپ حضور سے بیعت سے پہلے بھی تعلق رکھتے تھے اور جب حضور نے اپنے مسیح موعود ہونے کا الہام سنایا تو بغیر کسی سوال جواب کے آنحضور میلے کا سلام آپ کو پہنچایا۔آپ حضرت اقدس سے انتہا درجہ کا عشق کرتے تھے۔جب ذرا فرصت ملتی حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہو جاتے۔آپ نے اخلاص و وفا کے ساتھ ساتھ مالی قربانی کی بھی اعلی مثالیں قائم فرما ئیں۔خدا تعالیٰ ہمیں ان اعلیٰ نمونوں کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔