حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ؓ

by Other Authors

Page 2 of 18

حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ؓ — Page 2

1 پیش لفظ کپورتھلہ کے رفقاء نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عشق اور محبت اور فدائیت کے جو ابواب رقم فرمائے یقیناً تاریخ میں انہیں نہرے حروف میں محفوظ رکھا جائے گا۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی یکے از فدائیانِ کپورتھلہ تھے۔آیئے آپ کی زندگی کے چند واقعات کو پڑھتے ہیں۔بلا شبہ یہ کتا بچہ ہمارے ازدیاد ایمان کا موجب ہوگا۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ہم اور آپ کوئی دو وجود ہیں؟“ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اذن الہی پا کر لوگوں کو دعوت حق دی تو وہ لوگ جو عرصہ دراز سے آس لگائے بیٹھے تھے کہ مسیحا آئے گا اور ہم پر برکتوں کے خزانے لٹائے گا اور ہم اس کی صحبت سے مستفیض ہو نگے اور الہی معارف ہم پر کھلیں گے اور ہمیں پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ایسے لوگوں میں سے وہ جو آپ کو پہلے سے جانتے تھے اور امید لگائے بیٹھے تھے کہ کب حضور علیہ السلام کو بیعت لینے کا حکم ہو اور ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور دل سکون پائیں۔لہذا جب ایسا حکم ہوا تو وہ دیوانہ وار خدا کے اس مسیح کی بستی کی طرف لیکے اور ایسے آئے کہ انہیں اپنے گھر بار بھول گئے بلکہ اپنے وطن تک چھوڑنے پر آمادہ ہو گئے ، انکا اب ایک ہی مقصد تھا کہ وہ اس مسیح موعود کی ہستی سے فیضیاب ہو سکیں جسکی راہ سکتے سکھتے انکی نظر تھک گئی تھی اور جسکے دیدار کود نیا ترس رہی تھی۔وہ چاہتے تھے کہ انکی روحوں کی پیاس بجھے اور دلوں کو تسکین ملے ، خدا کے اس مسیح کا دیدار کرتے رہیں اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچتی رہے اور روحانی زندگی پائیں۔