حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 55 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 55

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 55 تک کہ اسی طرح دنیا کی زبانیں ہمارے پاس جمع ہوگئیں ہیں۔کبھی اس کو فراموش نہیں کروں گا کہ اس عظیم الشان کام میں ہمارے مخلص دوستوں نے وہ مدددی جو میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن کے ذریعے سے میں اُس کا اندازہ بیان کرسکوں اور میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ یہ اُن کی محنتیں قبول فرمادے اور ان کو اپنے لئے قبول کر لیوے اور گندی زیست سے ہمیشہ دور اور محفوظ رکھے اور اپنا اُنس اور شوق بخشے اور اُن کے ساتھ ہو۔آمین ثم آمین۔“ 66 من الرحمن روحانی خزائن جلد 9 ص 144,143 ) دینی اغراض کے لئے عبرانی کی تعلیم کا ایک واقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیش آیا تھا جب اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ آپ کا کوئی صحابی عبرانی سے واقفیت پیدا کرے۔آپ نے اس غرض سے ایک نوجوان صحابی حضرت زید بن ثابت انصاری سے جنہوں نے جنگ بدر کے قیدیوں سے عربی لکھنا پڑھنا سیکھا تھا اور جو گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب خاص یا پرائیویٹ سیکریٹری کا کام کرتے تھے ارشاد فرمایا کہ وہ عبرانی لکھنا پڑھنا بھی سیکھ لیں چنانچہ حضرت زید نے جو خاص طور پر ذہین واقع ہوئے تھے صرف پندرہ دن کی محنت سے عبرانی سیکھ لی۔(اصابه و میس) حضور علیہ السلام سجدہ شکر میں گر گئے جن ایام میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی ایک کتاب معرکۃ الآرا تصنیف "مسیح ہندوستان میں لکھ رہے تھے، ایک دوست میاں محمد سلطان صاحب آئے اور ذکر کیا کہ میں ایک مرتبه افغانستان گیا تھا وہاں مجھے ایک قبر دکھائی گئی تھی جو لا مک نبی کی قبر کے نام سے موسوم تھی۔حضور نے مفتی صاحب کو فرمایا کہ اس کے معنی عبرانی میں کیا ہیں لغت میں دیکھ کر بتا ئیں۔مفتی صاحب نے بتایا کی لائک کے معنی جمع کرنے والا اور حضرت مسیح گمشدہ بھیڑوں کو جمع کرنے کے لئے ہی تھے اس لئے یہ نام ان کے لئے تجویز ہوا اور ان کا یہ نام اناجیل میں درج ہے۔اس نے کہا کہ میں