حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 197 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 197

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 197 2۔جن کو آپ محمڈن کہتے ہیں وہ خود کو مدن نہیں کہتے یہ اُن کا اصل نام نہیں ہے۔ان کا اصل نام جواُن کو اللہ تعالیٰ نے عنایت فرمایا ہے مسلم ہے جس کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار۔3- اسی طرح ہمارے مذہب کا نام محمدن ازم نہیں ہے۔اسلام کا مطلب امن اور خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق عمل کرنا ہے۔-4۔مسلم کبھی بھی محمد کی پرستش نہیں کرتے۔بلکہ محمد کے خدا کی پرستش کرتے ہیں۔اُسی واحد خدا کی جس کی حضرت ابراہیم ، حضرت الحق ، حضرت اسماعیل، حضرت موسیٰ حضرت داؤد اور حضرت عیسی علیهم السلام عبادت کرتے تھے۔عربی میں گاڈ کواللہ کہتے ہیں۔5- مسلمان ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ واحد ہے، لاشریک ہے۔اُس کے ماں باپ بہن کوئی نہیں اُس کو بیٹے بیٹی یا بھائی کی کوئی ضرورت نہیں۔6۔مسلمانوں کا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بخشش بے شمار ہے۔بخشش کے لئے کسی دوسرے کی قربانی کی ضرورت نہیں اُس کی طاقت لا انتہا ہے۔وہ بخشش اور نجات کا سر چشمہ ہے۔7 - اسلام کبھی بھی تلوار سے نہیں پھیلا تھا۔حضرت رسول اکرم نے اپنے بچاؤ میں تلوار کا جہاد کیا۔8- اسلام میں روحانی ترقی کے لئے مرد اور عورت کی کوئی تخصیص نہیں۔اسلام میں اولیاء اللہ میں مرد اور عورتیں دونوں شامل ہیں۔9۔حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش بھی بابرکت اور وفات بھی بابرکت تھی۔وہ کبھی بھی صلیب پر لعنتی موت نہیں مرے۔بلکہ زندہ اُتار لئے گئے۔وہ بیہوش تھے۔پھر ہوش میں آئے۔چالیس دن تک اپنے دوستوں کے ساتھ کھایا پیا۔پھر وہ ملک چھوڑ دیا اور مشرق کی طرف سفر کیا 120۔سال کی عمر میں وفات پائی اور انڈیا کے شمالی حصہ کشمیر میں مدفون ہیں۔10 - حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ثانی اُسی 1900 سالہ جسم کے ساتھ نہیں ہوگی بلکہ جس طرح