حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 198
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 198 عالی جاہ جون بیٹسٹ (Baptist) کی شکل اور طاقت لے کر آئے اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام بھی حضرت احمد علیہ السلام کی شکل اور پیغام کے ساتھ انڈیا میں دوبارہ تشریف لا چکے ہیں۔وہ جو سکنے کے کان رکھتا ہے سن لے۔حضرت مفتی صاحب کو ایک دفعہ پھر اپنا ہیڈ کوارٹر تبدیل کرنا پڑا۔اب وہ مشی گن کے علاقے Highland Park میں منتقل ہو گئے۔یہ ڈیٹرائٹ کے قریب ہے اس جگہ کو کراؤب ہاؤس کہا جاتا ہے۔Karoub House دراصل امریکہ میں بننے والی پہلی مسجد تھی جو 55,000 ڈالر لاگت سے بنوائی گئی تھی۔یہ مسٹر حسین کراؤب نے بنوائی تھی بعد ازاں بعض حالات کی وجہ سے اسے فروخت کرنا پڑا۔یہ مسجد جماعت احمدیہ کے کام آئی۔اس کا ایڈریس تھا: 74, Karoub House, Victor Avenue, Highland Park (MI۔سلسلہ نقار پیر اورسوال وجواب سلسلہ احمدیہ ہرا تو ارکو 3 بجے مکان نمبر 4334 ایس ایوی نیو میں مفتی محمد صادق صاحب احمدی مشنری دین حق اور مشرقی مضامین پر لیکچر دیتے ہیں داخله عام سوالات کی اجازت امریکہ کے اخباروں میں یہ چھوٹا سا اشتہار چھپتا۔شائقین متوجہ ہوتے اور اتوار کے اتوار پر